ٹوکیو(نیٹ نیوز) اگر دانتوں اور منہ کی درست صفائی نہ کی جائے تو اس سے پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں اور سانس کے امراض جنم لیتے ہیں۔ اس تحقیق میں جاپان کے بزرگ افراد کا جائزہ لیا گیا ہے ان کے مطابق منہ اور خصوصاً زبان پر پائے جانیوالے بیکٹیریا کا پھیپھڑوں کی تندرستی سے گہرا تعلق ہوتا ہے ۔
سروے کا خلاصہ یہ ہے کہ دانتوں اور منہ کی صحت بالخصوص بزرگوں کیلئے بہت ضروری ہے ۔ ڈاکٹر یوشی ہیسا یاما شیٹا اور انکے ساتھیوں نے کہا منہ کے بیکٹیریا اگر جسم کے اندر چلے جائیں تو وہ ہماری صحت کو متاثر کرتے ہیں۔
صرف یہی نہیں منہ کے بیکٹیریا اور جراثیم کینسر، موٹاپا، امراضِ قلب اور دیگر امراض کی وجہ بھی بنتے ہیں۔