لاہور (نیٹ نیوز) سفید چاول، پاستا اور سفید ڈبل روٹی وغیرہ میں موجود جزو کاربوہائیڈریٹ، صحت کیلئے نقصان دہ نہیں ہے۔ یہ بات امریکہ میں ہونیوالی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ کئی دہائیوں سے کہا جا رہا تھا کہ کاربوہائیڈریٹس کا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے تاہم اسے غذا سے نکال دینا جلد موت کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔
اس تحقیق کے دوران 15 ہزار سے زائد افراد کی غذائی عادات کا تجزیہ کرکے نتیجہ نکالا گیا کہ بہت زیادہ مقدار میں اس جز کا استعمال ضرور صحت کو نقصان پہنچاتا ہے تاہم اعتدال میں رہ کر اس کا استعمال جلد موت کا خطرہ کم کرتا ہے ، یعنی ہر وقت سفید چاول یا ڈبل روٹی کھانا جلد موت کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔