لاہور(نیٹ نیوز) ہالی ووڈ فلم سٹار وارز میں سیبر لائٹ کے طور پر استعمال میں لانے کیلئے تخلیق کیا گیا لیزر دنیا کا سب سے خطرناک ترین لیزر قرار دیدیا گیا۔
سپائڈر تھری پرو آرکٹک نامی اس لیزر کی شعاعیں سورج کی شعاعوں سے 1ہزار گنا زیادہ طاقتور ہیں جو نہ صرف جلد کو پگھلانے کی صلاحیت رکھتی ہیں بلکہ انسانوں کو اندھا کرنے اور کینسر کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔
انتہائی طاقتور اس لیزر کی شعاعیں پلاسٹک کو پگھلا اور سگار کو جلا سکتی ہیں اور 45 میل دور سے بھی طیاروں میں موجود پائلٹس پر اثر انداز ہوسکتی ہیں۔
200 ڈالر میں باآسانی دستیاب یہ لیزر مستقبل میں ایک خطرناک ترین ہتھیار ثابت ہوسکتا ہے۔