لاہور (نیٹ نیوز ) برطانوی اخبار The Sun کے مطابق ایک سائنسی مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاکلیٹ کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال دل کے لیے فائدہ مند ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ماہانہ 3 چاکلیٹ بار تک کھانے والے انسانوں میں ہارٹ فیل کا خطرہ اُن لوگوں کی نسبت 13% کم ہوتا ہے جو چاکلیٹ بالکل نہیں کھاتے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ کے اندر کوکوا میں پائے جانے والے قدرتی مرکبات جن کو Flavonoids کہا جاتا ہے، یہ خون کی شریانوں کو صحت مند بناتے ہیں اور سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ساتھ ہی محققین اس بات سے بھی خبردار کرتے ہیں کہ روزانہ چاکلیٹ کی کثیر مقدار کھانے سے انسان میں حرکت قلب بند ہو جانے کا خطرہ 17% بڑھ سکتا ہے۔
نیویارک میں Icahn اسکول آف میڈیسن کے ڈاکٹر چیکرٹ ریتاناونگ جو مذکورہ طبّی مطالعے کے مرکزی محقق بھی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کم مقدار کھانے کی صورت میں چاکلیٹ ایک مقبول علاج شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے چاکلیٹ کی کثیر مقدار کھانے سے خبردار کیا۔
چاکلیٹ سے ہارٹ اٹیک کے خطرے میں کمی سے متعلق طبّی مطالعے کے نتائج میونخ میں امراض قلب کی یورپی سوسائٹی کی کانفرنس میں پیش کیے گئے۔ اس تحقیقی مطالعے میں 5.75 لاکھ سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیا۔