فلوریڈا سے مصنوعی سیارہ خلا میں بھیج دیا گیا

Last Updated On 10 September,2018 11:03 pm

فلوریڈا (دنیا نیوز ) امریکی ریاست فلوریڈا سے مواصلاتی مصنوعی سیارہ ٹیل سٹار ون ایٹ وینٹیج خلا میں بھیج دیا گیا۔

ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناورل سٹیشن سے راکٹ فالکن نائن کے ذریعے مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجا گیا۔ سپیس ایکس پرائیویٹ خلائی ادارہ ہے جو زمین کے مدار میں مصنوعی سیارے بھیجتا ہے۔

ٹیل سٹار ون ایٹ وینٹیج کینیڈا نے خلا میں بھیجا ہے، یہ مصنوعی سیارہ ایشیا پیسفک خطے میں براڈ بینڈ نشریات کے لئے سروس فراہم کرے گا۔