مایوسی اور ناامیدی طبی عارضہ قرار

Last Updated On 30 September,2018 06:46 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق مایوسی اور ناامیدی انسان کو جلد موت کی طرف لے جاتی ہے۔

پورٹس ماؤتھ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ناامیدی ایک حقیقی طبی عارضہ ہے۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ زندگی میں کسی المناک واقعے کے محض 3 دن بعد کسی شخص کا انتقال اس صورت میں ہوسکتا ہے، جب وہ ماننے لگے کہ وہ اس کے اثرات سے باہر نہیں نکل سکے گا۔ محققین کے مطابق جب کسی شخص کے اندر زندگی کی خواہش ختم ہوجاتی ہے تو دماغ کے اس حصے میں سرگرمیاں متاثر ہونے لگتی ہیں۔