کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) اسکینڈلز میں گھرے مارک زکر برگ کو فیس بک کی سربراہی سے ہٹانے کی کوشش، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے 4 بڑے امریکی شیئر ہولڈرز نے کمپنی کو ایک آزاد بورڈ آف گورنرز کے حوالے کرنے کی تجاویز پیش کردی۔
فیس بک کے بانی کے لیے ایک اور پریشانی، مارک زکربرگ کو فیس بک کی سربراہی سے ہٹانے کی کوششیں تیز ہوگئیں۔ اگلے برس مئی میں ہونے والے شئیر ہولڈرز کے سالانہ اجلاس میں کمپنی کے چار امریکی شئیر ہولڈرز نئی سفارشات پیش کریں گے، جس کے تحت کمپنی کو آزاد بورڈ آف گورنرز کے حوالے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کو صارفین کا ڈیٹا لیک کرنے اور امریکی انتخابات میں مبینہ مداخلت جیسے کئی اسکینڈلز کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے کمپنی کے شئیرز میں خاطر خواہ کمی آچکی ہے۔