گوگل ملازمین کا خواتین سے بدسلوکی کے خلاف احتجاج

Last Updated On 01 November,2018 06:14 pm

لندن: (دنیا نیوز) گوگل کے ملازمین خواتین سے بدسلوکی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دنیا بھر میں موجود دفاتر سے واک آؤٹ کر گئے۔

ملازمین نے جنسی ہراسگی کے خلاف قانون سازی کا مطالبہ کرتے ہوئے زیورخ، لندن، ٹوکیو، سنگاپور، اور برلن میں احتجاج ریکارڈ کرایا۔

گوگل کے چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی نے کہا کہ ملازمین کی رائے ان کے لیے اہم ہے اور وہ اس پر عمل کریں گے۔