شہد کی مکھیوں کو ڈرون بنانے کا تجربہ

Last Updated On 19 December,2018 09:08 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) شہد کی مکھیاں بہت طویل فاصلہ طے کرتی ہیں، ان کی پیٹھ پر ہلکے برقی آلات لگا کر ایک وسیع علاقے کے متعلق معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

یونیورسٹی آف واشنگٹن کے شیام گولکاٹا اور ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ عام ڈرون 20 سے 30 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے اور اسے دوبارہ چارج کرنا ہوتا ہے لیکن اگر مکھیوں پر نہایت مختصر اور نفیس آلات لگا دیئے جائیں تو وہ کئی گھنٹے تک ڈرون بن کر ہمیں کسی علاقے کا درجہ حرارت، نمی یا فصل کی کیفیت سے آگاہ کرسکتی ہیں۔

تحقیق کار کے مطابق اس طریقے سے زندہ مکھیاں بہت کارآمد برقی ڈرون میں بدل سکتی ہیں، انہیں چلانے والی بیٹری ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد سات گھنٹے مسلسل چلتی رہتی ہے اور جوں ہی مکھیاں واپس اپنے چھتے میں جاتی ہیں تو رات کے وقت بیٹری چارج ہونے لگتی ہے۔