سورج سے اربوں گنا بڑا بلیک ہول زمین کو نگل سکتا ہے

Last Updated On 17 December,2018 10:42 pm

روم: (روزنامہ دنیا) اطالوی خلاباز نے خبردار کیا ہے کہ سورج سے اربوں گنا بڑا بلیک ہول زمین کو نگل سکتاہے ۔خلاباز کے مطابق یہ بلیک ہول دوسرے اجسام کو نگلنے اور دوسرے بلیک ہولز کیساتھ ضم ہوکر بہت بڑا ہوچکا ہے۔

ایک ویڈیو کے ذریعے انہوں نے واضح کیا کہ انتہائی بڑا بلیک ہول لامحدود استعداد کیساتھ آسمانی ویکیوم کلینر کے طور پر کام کرتاہے اور راستے میں آنے والی ہر شے کو انتہائی کشش کے حامل میدان کی وجہ سے نگلتا جاتاہے ۔ہمارا شمسی نظام اس بلیک ہول کے گرد ایک مستحکم مدار میں ہے اور اس کا فاصلہ 25ہزار نوری سال ہے۔ لیکن یہ فاصلہ تبدیل ہو سکتاہے، اگر ہماری کہکشاں کسی دوسری کے ساتھ ٹکراتی ہے تو زمین بلیک ہول کے انتہائی قریب چلی جائے گی اور بلیک ہول پھر اسے نگل سکتاہے ۔