نیند کے دوران میسج بھیجنے کا مرض عام: تحقیق

Last Updated On 14 December,2018 10:14 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں ہونے والی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ نیند میں باتیں کرنے اور چلنے کے بعد اب نیند میں ٹیکسٹ میسج کرنا بھی عام ہو گیا۔

امریکی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر افراد اس بات کی شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ انہیں دوست کی جانب سے عجیب و غریب زبان میں لکھا میسج موصول ہوا ہے، نیند میں میسج کرنے کی اس کیفیت میں لکھنے والا اپنی آنکھیں نہیں کھولتا اور اسے سلیپ ٹیکسٹ کا نام دیا جارہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ اس کیفیت سے بچنے کے لیے لوگ فون کو خود سے دور رکھ کر یا آف کرکے سوئیں۔