ٹیکساس: (ویب ڈیسک) گذشتہ روز دنیا کے امیر ترین شخص اور امیزون کمپنی کے سی ای او جف بیزوز نے اپنی بیوی میکینزے کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔
54سالہ جف بیزوز اور 48 سالہ میکینزے کی طلاق تاریخ کی سب سے مہنگی طلاق بتائی جارہی ہے کیونکہ ریاستی قوانین کے مطابق شادی کے دوران ظاہر کیے جانے والے اثاثوں کو طلاق کے بعد برابر فریقین میں تقسیم کیا جاتا ہے اگر دو فریق کسی سمجھوتے پر آمادہ نہ ہوں۔ جف بیزوز نے 1993 میں شادی کے ایک سال بعد امیزون کمپنی کی بنیاد رکھی تھی اور قانون کے مطابق اب طلاق کے بعد میکنزے کے حصے تقریباً 69 ملین ڈالرز آنے کی توقع ہے۔
یہی نہیں اگر جف بیزوز طلاق کے بعد کسی سمجھوتے پر آمادہ نہیں ہوئے تو قانون کے مطابق انہیں اپنی پراپرٹی کو برابر تقسیم کرنا ہوگا دوسرے الفاظ میں انہیں 137 ملین ڈالر سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہیں۔ جبکہ سمجھوتا ہونے کی صورت میں بھی انہیں کمپنی کے تقریباً 78 ملین شئیرز سے دستبردار ہونا پڑے گا۔
سمجھوتے کی صورت میں امیزون کمپنی پر ان کا اثرورسوخ بلکل کم ہو کر رہ جائے گا اور اگر پراپرٹی برابر تقسیم کرنے کی نوبت آئی تو جف بیزوز کو دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔