سان فرانسسکو: (روزنامہ دنیا) کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ پر خاص انداز سے نظر جمانے کا عمل گردن، کندھوں اور مہروں کے درد کی وجہ بن رہا ہے، بظاہر یہ بے ضرر انداز ہی غنودگی، عدم توجہ، دردِ سر، پٹھوں کے تناؤ اور مہروں میں مستقل بگاڑ کی وجہ بھی بن رہا ہے۔
سان فرانسسکو سٹیٹ یونیوررسٹی میں صحت کے پروفیسر ایرک پیپر اور ان کے ساتھیوں نے کہا ہے کہ جب آپ سیدھے اور کھڑے ہو کر اپنی گردن کو ستواں رکھتے ہیں تو آپ کا جسم آپ کے سر اور گردن کا وزن سہار لیتا ہے جو 12 پونڈ تک ہوسکتا ہے۔
جیسے ہی آپ اپنے چہرے کو سکرین کے قریب لاتے ہیں تو آپ کا سر 45 درجے زاوئیے تک چلا جاتا ہے اب گردن اور سر کا بوجھ بڑھ کر 45 پونڈ تک جاپہنچتا ہے اور لوگ، گردن، کاندھوں، حرام مغز اور دردِ سر کی شکایت کرنے لگتے ہیں یہاں تک کہ گردن گھمانا بھی مشکل ہوجاتا ہے اور کمر کے درد کا عارضہ بھی لاحق ہوجاتا ہے۔