کیلی فورنیا: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ کمپنی انڈرائیڈ آڈیو پیغام کے سیکشن کو مزید دلچسپ بنانے پر کام کررہی ہے۔
نیا آڈیو سیکشن ورژن صارفین کو بیک وقت 30 سے زائد آڈیو پیغام بھیجنے کی سہولت دے گا۔ فی الوقت واٹس ایپ میں صارفین کو صرف ایک آڈیو پیغام بھیجنے کی سہولت میسر ہے۔ واٹس ایپ میں یہ حیران کن فیچر واٹس ایپ کے اگلے انڈرائیڈ بیٹا ورژن کا حصہ ہوگا تاہم اس ورژن کے منظر عام پر آنے میں وقت باقی ہے۔ کمپنی کی جانب سے فی الحال کوئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا مگر بلوم برگ کے مطابق اس ورژن کو صارفین کے لیے جلد ہی متعارف کرادیا جائے گا۔
ساتھ ہی ساتھ اس نئے ورژن میں صارفین آڈیو پیغام کو سینڈ کرنے سے پہلے جانچ سکیں گے۔