لاس ویگاس: (دنیا نیوز) لاس ویگاس میں چار ٹانگوں والی انوکھی گاڑی تیار کر لی گئی جو سیڑھیاں چڑھنےکے علاوہ برفیلے اور نوکیلے راستوں پر بھی بآسانی دوڑ سکتی ہے۔
اب کاریں بھی چار ٹانگوں پر چلیں گی۔ امریکا میں کارکمپنی نے انوکھا ڈیزائن متعارف کرا دیا۔ Elevate ڈرائیو موڈ کے دوران روبوٹک ٹانگیں فولڈ کر سکتی ہے اور پانچ فٹ اونچی دیوار پر چڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کار سیڑھیاں چڑھنےکے علاوہ برفیلے اور نوکیلے راستوں پر بھی بآسانی دوڑ سکتی ہے۔