نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں نوکیا نے ایسا موبائل فون متعارف کروایا ہے جس کی قیمت صرف بارہ سو ننانوے روپے مقرر کی گی ہے۔ یہ فون فن لینڈ کی کمپنی ایچ ایم ڈی کی جانب سے پیش کیا گیا۔
نوکیا 106ماڈل کی بیٹری 15 گھنٹے سے زائد مسلسل بات کیلئے کافی ہے، صرف یہی نہیں اس میں 21 دن کا سٹینڈ بائی ٹائم بھی موجود ہے، جو موبائل فون کی مقبولیت کیلئے کافی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمپنی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی منڈیوں میں موبائل فونز کی کافی کھپت ہے اور یہاں پر صارف بہتر بیٹری اور پائیدار فونز کی مانگ کرتے ہیں۔ اس حوالے سے نوکیا کافی مقبول ہے لہذا اس فون کا متعارف کروانے کے بعد امید کی جارہی ہے کہ اس سے لاکھوں صارف مزید منسلک ہوں گے۔
اس موبائل فون کی میموری بھی کچھ کم نہیں جس میں دوہزار کے قریب افراد کے رابطہ نمبر محفوظ کیے جاسکتے ہیں جبکہ صارف کی تفریح طبع کیلئے اس میں گیم بھی مہیا کی گئی ہے۔ ٹارچ اور ایف ایم ریڈیو کی سہولیات کے ساتھ ساتھ اس میں پانچ سو پیغامات کی گنجائش موجود ہے۔