واٹس ایپ ڈارک موڈ متعارف کرانے کے قریب

Last Updated On 05 January,2019 05:47 pm

کیلی فورنیا: (ویب ڈیسک) اسی تناظر میں واٹس ایپ میں چیٹ کے لیے ڈارک موڈ اور وال پیپرز کی سہولت مہیا کردی گئی ہے۔ یہ سہولت واٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن میں صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

دنیا بھر میں مقبول ترین ایپس میں سے ایک واٹس ایپ اب ٹویٹر اور یوٹیوب کی طرح صارفین کی آسانی کے لیے اور چیٹ کو مزید دلچسپ و جاذب نظر بنانے کی خاطر ڈارک موڈ متعارف کرانے کے قریب ہے اسی تناظر میں چیٹ کے لیے ڈارک وال پیپر متعارف کروائے جاچکے ہیں۔
ان وال پیپرز کو چیٹ کے لیے ایکٹو کرنے کا طریقہ انتہائی آسان ہے سب سے پہلے واٹس ایپ کھولنے کے بعد سیٹنگ کے آپشن میں جاتے ہوئے چیٹ کے آپشن کو کلک کریں۔ اس کے بعد آپ کے سامنے ایک نئی ونڈو آئے گی جس پر وال پیپرز پر کلک کر کے آپ سالڈ کلرز کے آپشن پر کلک کریں گے اور اپنی مرضی کا رنگ آپ منتخب کرسکتے ہیں۔