شہد اور سیب کا سرکہ سر کی خشکی ختم کرنے کیلئے کارآمد

Last Updated On 03 January,2019 12:29 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) سر میں خشکی بہت عام ہوتی ہے جس کا نتیجہ تکلیف دہ خارش کی شکل میں نکلتا ہے اور یہ مسئلہ صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مرد حضرات کو بھی اس کا سامنا ہوتا ہے۔ اس سے بچنے کیلئے لوگ نت نئے شیمپوز کا استعمال کرتے ہیں تاہم جدید تحقیق نے ثابت کیاہے کہ شہد اور سیب کا سرکہ سرسے خشکی ختم کرنے کیلئے انتہائی کارآمد ہیں۔

تحقیق کے مطابق خام شہد ایک ایسا قدرتی ذریعہ ہے جو اس مسئلے سے نجات دلاتا ہے، اسے استعمال کرنے کیلئے 9 حصے شہد اور 1 حصہ گرم پانی مکس کریں، اس کے بعد بالوں کو دھوئیں اور پھر اس مکسچر سے اس پر دو سے تین منٹ مالش کریں، اس کے بعد سر پر تولیہ لپیٹ لیں اور 3 گھنٹے تک انتظار کریں، پھر پانی سے سر دھو لیں۔

سیب کا سرکہ سر کی خشکی کا بہترین حل ہے کیونکہ اس میں پائی جانے والی تیزابیت سر میں ایسی تبدیلیاں لاتی ہیں کہ وہاں خشکی کے پیدا ہونا مشکل ہو جاتا ہے۔ سیب کے سرکے کو چوتھائی کپ پانی سے بھری سپرے بوتل میں شامل کریں اور اپنے سر پر چھڑکاؤ کر کے تولیہ لپیٹ لیں اور پندرہ منٹ سے ایک گھنٹے تک آرام سے بیٹھ جائیں جس کے بعد سر کو معمول کے مطابق دھو لیں۔