تُرش پھلوں کا استعمال کینسر اور بلڈ پریشر کیلئے مفید

Last Updated On 01 January,2019 03:24 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) زرعی و طبی ماہرین نے طویل تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ گریپ فروٹ، کینو، مالٹا، مسمی سمیت دیگر ترشادہ پھل انسان کو کینسر، بلند فشار خون اور کولیسٹرول جیسے امراض سے بچانے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی جسم میں بھرپور قوت مدافعت پیدا کرنے کا بھی باعث بنتے ہیں۔

ترشادہ پھلوں کی غذائی و طبی خصوصیات پر تحقیق اور تجزیے سے پتہ چلا کہ ان میں نہ صرف وٹامن سی اور اے بلکہ فولاد، فاسفورس اور چونا بھی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے لہٰذا ان کا استعمال اور تازہ رس نہ صرف وٹا من سی، اے وغیرہ کے حصول کا مؤثر ذریعہ ہے بلکہ یہ قوت مدافعت میں بھی معاون ہے۔

ماہرین نے بتا یا گریپ فروٹ کا استعمال شوگر کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے کیونکہ اس میں پایا جانے والا کیروٹی نائیڈ، فلے وی نوائیڈز اور نارنجن انسانی جسم کیلئے انتہائی مفید ہے۔