ایسی ٹیکنالوجی جو کرے فون کو ایک گھنٹے کے اندر مکمل چارج

Last Updated On 28 December,2018 08:20 pm

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آج کل کی مسابقتی دنیا میں جدت ہی بقا کا واحد ذریعہ ہے تو اب سمارٹ فونز برانڈز ایسی خصوصیات کے ساتھ آ رہے ہیں جن کے بارے میں ایک دہائی قبل سوچنا بھی محال تھا۔

تاہم ان میں کچھ ایسی جدتیں بھی ہیں جو کہ مثالی ہیں جس میں سے یقینی طور پر اوپو کے Find Xاور R17 Pro میں موجود VOOCفلیش چارج اور SuperVOOC فلیش چارج ان میں سے ایک ہیں۔

ہم سب یہ بات جانتے ہیں کہ اوپو نے اپنے سفر کا آغاز بطور سیلفی ایکسپرٹ اور لیڈرسے کیا۔ اس کی بنیادی توجہ ہمیشہ سے کیمرہ پر مرکوز رہی۔ بند دروازوں کے پیچھے سے ہم تھوڑا بہت یہ جان پائے ہیں کہ اوپو ہمارے لئے بہت کچھ کرنے میں مصروف تھا۔

اوپو نے 2014ء میں VOOCفلیش چارج متعارف کرایا۔ اس کے بعد سے اس نے 500 پیٹنٹ حاصل کئے اور اسے 9 کروڑ سے زائد صارفین کی جانب سے استعمال کیا گیا۔

آج یہ تعداد 10 کروڑ سے زائد ہو گئی ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ لوگوں نے اس چارجنگ میتھڈ پر اپنی پسندیدگی اوراعتماد کا اظہار کیا ہے جیسا کہ انہوں نے R17 Pro میں اس SuperVOOCفلیش چارج کو متعارف کرایا ہے۔

VOOC فلیش چارج کیسے کام کرتا ہے؟

مارکیٹ میں اس وقت دو اقسام کے چارجنگ سالوشنز ہیں، اس کو زیادہ بہتر طریقے سے سمجھنے کے لئے چارجنگ کے طریقہ کار کا ہائیوے سے موازنہ کرتے ہیں۔

پہلا ہائی وولٹیج کوئیک چارج ہے جہاں ڈرائیونگ کی رفتار بڑھا کر زیادہ گاڑیوں کو گزارا جا سکتا ہے لیکن VOOCفلیش چارج میں سڑک کو وسیع کر کے زیادہ لین بنائی جا سکتی ہیں تا کہ ایک ہی وقت میں زیادہ سے زیادہ گاڑیوں کو گزارا جا سکے جبکہ ہائی وولٹیج چارج صرف اسی وقت تیزی سے چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جب سکرین بند ہو اور اس دوران یہ اوور ہیٹنگ سمیت دیگر مسائل سے بھی دوچار ہو سکتا ہے جبکہ VOOCفلیش چارج محض الیکٹرک کرنٹ کے راستے کو وسیع کرتا ہے تاکہ سکرین آن ہونے کی صورت میں بھی تیز چارجنگ ممکن ہو سکے۔ آپ اپنے سمارٹ فون پر کام کرتے یا کھیلتے وقت اس دوران ہی تیز چارجنگ کی سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

کیا VOOC فلیش چارج محفوظ ہے؟

صارفین کی ایک بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اوپو نے اس کی حفاظت پر مزید توجہ دی ہے۔ VOOC پروٹیکشن کی پانچ تہہ اس کی حفاظت کو یقینی بناتی ہیں۔ پاور آڈپٹر اوور لوڈ تحفظ سے لیس ہے جو کہ فون کو 100 فیصد چارج ہونے پر خود بخود چارجنگ کے عمل کو روک دیتا ہے۔

اس کے علاوہ دونوں یو ایس بی کیبل کے سامنے ہیں اور پاور آڈپٹر چارجنگ کنڈیشن کا تعین کرنے کی حامل چپ سے لیس ہے۔ مزید یہ کہ اس میں receiving end پر ایک سات پن کی انٹر فیس اوور لوڈ پروٹیکشن بھی موجود ہے۔

کیا VOOCاوپو کی زیادہ تیز ٹیکنالوجی ہے؟

VOOC پر جدت کی کہانی ختم نہیں ہو جاتی، اوپو نے انسانیت کی بہتری کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ گھنٹوں کی چارجنگ کوفت کا باعث بن سکتی ہے۔ اوپو VOOC فلیش چارج کے ساتھ سامنے آئی ہے تاہم اگر کچھ ابھی تک مزید سست تھا تو اوپو SuperVOOC.سامنے لے آیا۔

ہم اوپو Find X Lamborghini Edition.میں SuperVOOCدیکھ چکے ہیں۔ SuperVOOC کے ساتھ Find X محض 35 منٹ میں صفر سے 100 فیصد چارج کرتا ہے۔

جی ہاں یہ اس وقت کرہ ارض پر سب سے تیز اور محفوظ ترین چارجنگ میتھڈ ہے۔ اوپو نے یہ خصوصیات پاکستان میں جلد متعارف کرائے جانے والے اوپو R17 Pro.میں شامل کی ہیں جس کے بعد صارفین محض 40 منٹ میں اپنے سمارٹ فون کو مکمل 100 فیصد تک چارج کر سکیں گے۔