واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے کا جہاز پلوٹو کے مدار سے دور پراسرار سیارچے کے قریب پہنچ گیا، یہ سیارچہ زمین سے ساڑھے چھ ارب کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
ناسا کا خلائی جہاز پراسرار سیارچے کے پاس آ گیا۔ ماہرین کے مطابق اس وقت نئی تاریخ رقم ہو گی جب خلائی جہاز پلوٹو کے مدار سے باہر ایک سیارچے الٹیما ٹُولی کے قریب سے گزرے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سیارچہ زمین سے ساڑھے چھ ارب کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، یہ فاصلہ اتنا دور ہے کہ یہاں سے زمین تک سگنل پہنچنے میں چھ گھنٹے آٹھ منٹ کا وقت لگتا ہے۔
مشاہدات مکمل کرنے کے بعد جہاز زمین پر لوٹ آئے گا اور اس کی میموری میں موجود تمام ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کیا جائے گا۔