استری پر داغ لگ جانا معمول کی بات ہوتی ہے، اکثر استری کرتے وقت جلنے کی وجہ سے استری پر داغ لگ جاتے ہیں جو کہ بعد میں استری کرنے میں مسئلہ پیدا کرتے ہیں
تو اس کا آسان اور زبردست طریقہ آپ کے گھر میں ہی موجود ہے جس سے آپ استری کو پہلے کی طرح صاف اور نئے جیسا بناسکتے ہیں۔
اجزاء:
آدھا چائے کا چمچ نمک
طریقہ:
سب سے پہلے تو آپ نے استری کو گرم کرنا ہے اس کے بعد آدھا چائے کا چمچ نمک لے کر کسی خشک کپڑے سے استری کی رگڑائی کرنی ہے۔ اس عمل کو تقریباً 20 سے 25 منٹ تک کرنا ہے اس سے استری پہلے سے کافی بہتر ہوجائے گی اور کپڑے بھی صحیح طریقے سے استری ہونگے۔