کیلیفورنیا: (روزنامہ دنیا) ایک نئی تحقیق کے مطابق دوسروں کو دیکھ کر اپنا موازنہ کرنا اداسی اور موڈ خراب ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے، دوسروں کی مالی حیثیت اور طرزِ زندگی دیکھ کر کبھی اپنا موازنہ نہ کریں کیونکہ یہ بلا کی طرح آپ پر حاوی ہو کر مستقل مایوس کرنے کا رحجان ہے۔
ماہرین کا کہناہے کہ اپنے معیار قائم کیجئے جو حقیقت سے قریب ہوں۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ کسی سے ملاقات اور بات چیت کیلئے ضرور وقت نکالیں جو نفسیاتی صحت کیلئے عمدہ نسخہ ہے۔
دوستوں سے بات کرنا ایسا ہے جیسا کہ کوئی دردکش دوا لیتا ہے۔ سائنسی طور پر ثابت ہو چکا ہے کہ ہم خیال دوستوں سے ملاقات خوشی کے کئی لمحات فراہم کرتی ہے، ہفتے میں ایک گھنٹہ کسی نہ کسی دوست، احباب یا رشتے داروں کیساتھ گزاریں۔