کیلی فورنیا: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ پر ان دنوں گولڈ وائرس نامی ایک میسج کے چرچے ہیں جو پیغام ایک لنک سے معتصل ہوتا ہے جسے کھولنے کی کوشش میں صارف کا موبائل ہیک ہوجاتا ہے۔ واضح رہے2016 میں صارفین واٹس ایپ پر اسی قسم کے وائرس کا سامنا کر چکے ہیں۔
واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے گولڈ وائرس میسج کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ اس میسج میں نئے فیچرز اور نئے ورژن کی خوبیاں بیان ہوتی ہیں جس سے متاثر ہوکر صارفین اس لنک پر کلک کر کے موبائل فون ہیک کروا بیٹھتے ہیں جس کی وجہ سے ذاتی نوعیت کی معلومات جو موبائل میں محفوظ ہوتی ہیں ان کے لیک ہونے کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔ عام طور پر اس پیغام میں واٹس ایپ کے گولڈ ورژن کے ریلیز ہونے کی خبر شامل ہوتی ہے اور اس ورژن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اسی پیغام میں ایک لنک دیا جاتا ہے جو کہ اصل میں ایک وائرس ہوتا ہے جس پر کلک کرنے سے موبائل ہیک ہوجاتا ہے۔