اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں سماجی رابطے کی ایپ ٹک ٹاک کی سروس بند کرنے یا نہ کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
ٹک ٹاک ایک ایسی موبائل ایپ اور پلیٹ فارم ہے کہ جس میں صارف اپنے پسندیدہ گانوں یا جملوں کا انتخاب کرکے صرف ہونٹ ہلا کر اپنی ویڈیو ریکارڈ کرتا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ملک بھر میں چالیس ہزار سے زائد صارفین یہ ایپ استعمال کر رہے ہیں۔