زیادہ کیلے مضر صحت بھی ہو سکتا ہے، ماہرین

Last Updated On 23 January,2019 06:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کیلے کھانے سے بلڈ پریشر اور شوگر جیسے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے مگرزیادہ مقدار میں انہیں کھانے سے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

امریکا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق خلیے کے افعال کے لیے کیلے میں موجود پوٹاشیم، دل کی دھڑکن کو مستحکم رکھنے کے ساتھ لبلبے سے انسولین کے اخراج کو حرکت میں لاکر بلڈشوگر اوربلڈ پریشرکو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم میں پوٹاشیم کی بہت کم یا زیادہ مقدار سے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے پیٹ میں درد، قے اور ہیضے جیسے مسائل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔