ماہرین کاکینسر کا علاج مریض کے خلیات سے کرنے کا دعویٰ

Last Updated On 21 January,2019 07:14 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کینسر کا علاج مریض کے ہی خلیات سے کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کے جسم میں موجود خون کے سفید خلیات سمیت دیگر طاقتور خلیات کو کینسر کے وائرس کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ماہرین نے کینسر کے علاج کے لیے بنائے گئے نئے طریقے کار کو"کینسر اسٹیم سیل" کا نام دیا ہے۔