واٹس ایپ میں وائس ٹائپنگ فیچر متعارف

Last Updated On 17 January,2019 09:29 pm

کیلی فورنیا: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ ایک رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر سب سے مقبول ایپ کا اعزاز اپنے نام کر چکی ہے۔ اس ایپ کو صارفین کے لیے مزید دلچسپ بنانے کے لیے اب وائس ٹائپنگ فیچر بھی متعارف کردیا گیا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کی اب بڑی مشکل آسان ہونے جارہی ہے۔ کسی بھی دوست کو پیغام سینڈ کرنے کے سے پہلے اس پیغام کو ٹائپ کرنا پڑتا ہے پھر اسے سینڈ کرنا پڑتا ہے مگر اب اس نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی آواز کو الفاظ میں ڈھال سکیں گے۔ اس کے لیے کی بورڈ کے اوپر مائیک کے بٹن کو دبا کر صارف جو بولے گا وہ اس فیچر کے ذریعے ٹائپ ہوتا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ فیچر وائس میسج سے یکسر مختلف ہے جس میں صارف اپنے پیغامات کو باقاعدہ ریکارڈ کرکے سینڈ کرتے ہیں۔