لاہور:(ویب ڈیسک) مختلف صارفین کی جانب سے شکایات سامنے آئی ہیں کہ از خود ’چیٹ ہسٹری‘ غائب ہو رہی ہے اور تمام تر ممکنہ کوششوں کے باوجود غائب شدہ چیٹ ریکور نہیں ہوسکی۔ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ جب انہوں نے صبح واٹس ایپ کا ان بکس دیکھا تو 2 سے تین چیٹ ڈیلیٹ تھیں۔
مذکورہ صارف نے بتایا کہ 25 ای میلز کرکے واٹس ایپ کو شکایت سے آگاہ کیا گیا مگر کوئی ازالہ نہیں ہوا جب کہ صارف کی اس شکایت کو معروف ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ویب بی ٹا انفو‘ نے بھی اپنے پلیٹ فارم پر شیئر کیا۔
واٹس ایپ استعمال کرنے والے کئی صارفین نے ٹوئٹر پر چیٹ ہسٹری کے غائب ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ از خود چیٹ کا غائب ہونا پریشان کن ہے اور اس پراسراریت پر کمپنی کا ردعمل نہ آنا مایوس کن ہے۔
It looks this issue persists for some Android users.
— WABetaInfo (@WABetaInfo) January 10, 2019
Are you still experiencing it? pic.twitter.com/piBXEUopIt
گزشتہ سال اگست میں واٹس ایپ نے اعلان کیا تھا کہ ایک نئی شراکت داری کے تحت ایپ میں موجود تمام ڈیٹا ڈرائیو اکاونٹ میں بیک اپ کے طور پر موجود رہے گا اگر ایک سال تک اکاؤنٹ اپ ڈیٹ نہ کیا گیا تو از خود گوگل ڈرائیو سے تمام ڈیٹا ڈیلیٹ ہوجائے گا۔
ڈیٹا ضائع ہونے کی ایک وجہ بیک اپ اکاؤنٹ کا معاملہ بھی ہوسکتا ہے تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ کسی خرابی کی وجہ سے ہورہا ہے اور واٹس ایپ کو اس خامی کو جلد از جلد دور کرنا چاہیے۔
It looks this issue persists for some Android users.
— WABetaInfo (@WABetaInfo) January 10, 2019
Are you still experiencing it? pic.twitter.com/piBXEUopIt