لاہور: (روزنامہ دنیا) روزانہ 100سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، ہیپا ٹائٹس بی اور سی خطرناک، مریضوں کی اکثریت مرض سے لاعلم رہتے ہیں۔
پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی سی تشویشناک صورتحال اختیار کر گیا، ہر 12واں شخص ہیپاٹائٹس کے عارضے میں مبتلا ہے اور 100 سے زائد افراد روزانہ اس بیماری کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد 90 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ملک بھر میں دونوں بیماریوں میں مبتلا افراد کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ ہے جن میں سے اکثریت کو اپنی بیماری کا علم ہی نہیں ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس اے بھوک کو ختم کر دیتا ہے اور جگر میں سوزش کا باعث بنتا ہے۔ ہیپاٹائٹس بی یا کالا یرقان سب سے خطرناک ہے جبکہ ہیپاٹائٹس سی میں عموماً 20 تا 40 سال کی عمر کے لوگ مبتلا ہوتے ہیں۔