نیویارک: (دنیا نیوز) غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ رقم مقامی نیوز روم کو رپورٹنگ گرانٹ کی صورت میں دی جائیگی۔ اس رقم میں پانچ ملین ڈالرز پولٹزر سینٹر کو دیے جائینگے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انویسٹمنٹ کا مقصد مقامی نیوز انڈسٹری کی مدد کرنا ہے جسکا انٹرنیٹ کے باعث منافع کم ہوتا جا رہا ہے، فیس بک کے خبروں کے شعبے کے سربراہ کیمپ بیل براون کا کہنا ہے کہ کمپنی انٹرنیٹ کو تو ختم نہیں کرسکتی مگر مقامی پبلشروں کی مدد کرسکتی ہے۔