لندن: جدید طریقہ کار کینسر کے علاج میں مؤثر

Last Updated On 17 January,2019 09:10 pm

لندن: (دنیا نیوز) انگلینڈ میں ہڈیوں اور خون کے کینسر سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انگلینڈ میں واقع ٹین ایج کینسر اور پبلک ہیلتھ کے ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لوگوں کے صحتیاب ہونے کی وجہ کینسرکے مرض کی تشخیص کا جدید طریقہ کار اور کینسر سے متاثرہ افراد کی نئی گروہ بندی ہے، البتہ کم آمدنی والے علاقوں میں اس موذی مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح چار فیصد کم ہے۔