لاہور: (روزنامہ دنیا) نئی طبی تحقیق میں ایک بات کا انکشاف ہوا ہے کہ پاپ کارن اور چپس کینسر کا باعث بن سکتے ہیں تاہم تحقیقی رپورٹ میں وضا حت کی گئی ہے کہ تمام پاپ کارن کینسر کا باعث نہیں بنتے صرف وہ پاپ کارن جو مائیکرو ویو اوون میں تیار کئے گئے ہوں کینسر کا سبب ہو سکتے ہیں۔
پاپ کارن بذات خود کینسر کا باعث نہیں، مسئلہ اس بیگ میں ہے جس میں یہ تیار کئے جاتے ہیں۔ اس بیگ کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا ایسڈ پلاسٹک مائیکرو ویو کی حرارت سے پگھل کر پاپ کارن میں شامل ہو سکتا ہے جس کے بعد یہ پاپ کارن کھانا آپ کو جگر، گردے اور مثانے کے کینسر میں مبتلا کرسکتا ہے۔
دن بھر بھوک بہلانے کیلئے کھائے جانے والے آلو کے چپس میں بے تحاشہ چکنائی شامل ہوتی ہے۔ انہیں طویل عرصے تک محفوظ رکھنے کیلئے مصنوعی طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے اور مصنوعی رنگوں کی بھی آمیزش کی جاتی ہے جس کے بعد یہ چپس کھانے کیلئے بدترین بن جاتے ہیں اور کینسر کا باعث بنتے ہیں۔