خبردار، ایئر فون جزوی یا مکمل بہرے پن کا باعث

Last Updated On 22 January,2019 11:25 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) ایئر فون کے ذریعے بلند آواز میں طویل عرصے تک موسیقی سننا جزوی یا مکمل طور پر بہرا بنا سکتا ہے علاوہ ازیں اس سے کانوں میں درد اور خارش کی شکایت بھی محسوس ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے کان کی تکلیف میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جب بھی ہم ایئر فون کے ساتھ یا بغیر ایئر فون کے بہت تیز آواز سنتے ہیں تو ہمارے ایئر ڈرمز وائبریٹ ہوتے ہیں۔ یہ وائبریشن ہمارے کان کے اندرونی حصے تک جاتی ہے اور مائع سے بھرے ہوئے ایک چیمبر تک پہنچتی ہے۔

اس چیمبر میں ہزاروں ننھے ننھے بال موجود ہوتے ہیں جو وائبریشن کے ساتھ حرکت کرتے ہیں۔ بہت تیز آواز کی صورت میں یہ بال بالکل مڑ جاتے ہیں جس سے عارضی طور پر سننے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ اگر تیز آواز مسلسل کانوں تک پہنچتی رہے تو انسان مکمل طور پر بہرے پن کا شکار ہو سکتا ہے۔