مچھر انسان کو نہیں کاٹے گا، امریکی سائنسدان کام میں لگ گئے

Last Updated On 09 February,2019 09:05 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) سائنس دانوں کا خیال ہے کہ وہ انسانی خون چوسنے والے مچھروں کو انسانی خوراک پر مبنی دوا دیکر ان کی اس عادت کو کم کر سکتے ہیں۔

امریکی محققین کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے انہیں اپنا پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوگا اور یہ احساس انہیں کسی کو کاٹنے سے دور رکھے گا جس سے پیلے بخار اور ملیریا سے بچاؤ ممکن ہو سکتا ہے۔

مادہ مچھروں کو انسانی خوراک پر مبنی دوا دے کر انسانی خون سے دور رکھنے کی تحقیق کرنیوالی راکر فیلر یونیورسٹی کی ٹیم نے اپنے تجربات مچھروں کی ’’ایڈیس ایجپٹائی‘‘ قسم پر کئے تاہم یہ تحقیق ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔’’ایڈیس ایجپٹائی‘‘ مادہ مچھروں کی واحد قسم ہے جو انسانوں کو کاٹتی ہے کیونکہ انہیں انڈے دینے کیلئے انسانوں کے خون میں موجود پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔