لندن: (روزنامہ دنیا) ذہنی تناؤ ہڈیوں کی کمزوری کا سبب بنتا ہے، ایک نئی تحقیق کے مطابق مستقل ذہنی تناؤ میں مبتلا رہنا جسم میں وٹامن ڈی کی سطح کو کم کر دیتا ہے جس سے ہڈیاں کمزوری کا شکار ہو جاتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی دباؤ کا شکار مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہوتی ہیں لہٰذا ان میں ہڈیوں کی کمزوری کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ایسے افراد میں ہڈیوں کے فریکچر کا خطرہ 3 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طویل عرصے تک ذہنی دباو میں رہنا جسم میں مختلف مادوں کی مقدار غیر متوازن بنا دیتا ہے جو جوڑوں اور ہڈیوں پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور خلیات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے سبب فریکچر جیسے مسائل کا سبب بننے کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔
اس سے قبل ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ذہنی تناؤ اور تنہائی ہڈیوں میں مختلف معدنیات کی مقدار کو کم کر دیتی ہے۔ ماہرین نے ذہنی تناو کے شکار افراد کو اپنی غذا میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی مقدار بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔