کیا ناشتہ کرنے سے وزن کم ہو سکتا ہے؟

Last Updated On 06 February,2019 08:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ناشتے کی عادت اور وزن میں تبدیلی کے درمیان کسی ربط کے ناکافی ثبوت ملے ہیں۔ یہ تحقیق ایک آسٹریلوی یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کے ماہرین نے تحقیق میں کہا ہے کہ ناشتہ نہ کرنے سے دن بھر میں کھائی جانے والی کیلوری کی مقدار کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ صبح ناشتہ کرنے والے دن بھر زیادہ کھاتے ہیں جبکہ ناشتہ نہ کرنے والوں کو دوپہر میں بھی زیادہ بھوک نہیں لگتی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی کو وزن کم کرنے کے لیے ناشتے کا مشورہ دینے سے پہلے اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اس شخص پر اس کا الٹا اثر پڑ سکتا ہے۔ اس تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس بارے میں حتمی نتیجہ دینے سے پہلے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔