کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکا میں بچوں کی تعلیم جیسا اہم کام بھی روبوٹس کو سونپ دیا گیا۔ سلیکون ویلی کی ایک کمپیوٹر کمپنمی نے لِٹل صوفیہ نامی روبوٹ بنایا ہے جو بچوں کو نہ کمپیوٹر لینگوئج سکھاتا ہے بلکہ میوزک سنانے کے علاوہ عام معلومات بھی فراہم کرتا ہے اور بچے اس کھلونے نما روبوٹ سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔
اس روبوٹ کی اونچائی صرف 36 سینٹی میٹر ہے جو بچوں کے موڈ کو محسوس کرتے ہوئے اپنے تاثرات بھی بدل لیتا ہے ۔ اپنے ساتھ کھیلنے والے روبوٹ نما ٹیچر سے بچے جلد ہی گھل مل جاتے ہیں کیونکہ یہ ان کے ڈھنگ میں رنگ جاتا ہے۔ ماہرین نے اسے ’تعلیمی ایلکسا‘ کا نام رکھا ہے۔
روبوٹ میں متعدد فنکشن رکھے گئے ہیں تاہم یہ اس سے بڑھ کر دلچسپ ہے، بچوں کو نہ صرف لطائف سناتی ہے، گنگناتی ہے، بات کرتی ہے اور گیمز کھیلتی ہے۔ اس سے بڑھ کر صوفیہ میں آگمینٹیڈ رئیلٹی کے فنکشن ہیں جس کی بدولت آپ اسے نئے کپڑے پہنانے اور ہیئر سٹائلنگ سے قبل ہی اس کا روپ دیکھ کر من مانی تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔
بچوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا شوق اجاگر کرنے کیلئے آئی او ایس اور اینڈروئڈ ایپ کے ساتھ استعمال کرنے سے پائتھن اور بلوکلی زبان میں پروگرامنگ سیکھی جاسکتی ہے۔ اس کو 7 سے 13 سال تک کے بچوں بالخصوص لڑکیوں کے لیے بنایا گیا ہے۔ تعارفی قیمت 99 ڈالر ہے تاہم بعد میں اس کی قیمت 149 ڈالر تک بڑھا دی جائے گی۔