کیلی فورنیا: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی دنیا کو نئی جہت دینے والی کمپنی فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کچھ دن پہلے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ ان کی کمپنی واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو ضم کرنے کے پراجیکٹ پر کام کررہی ہے۔
کمپنی کے مطابق اس اقدام کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ صارفین کو اپنے دوستوں تک رسائی مزید آسان ہوجائے گی۔ صارف اپنے دوست سے بیک وقت ایک ہی میسنجر کو استعمال کرتے ہوئے بات کرسکے گا چاہے اس کا واٹس ایپ، انسٹاگرام پر کوئی اکاؤنٹ نہ بھی ہو۔ مارک زکربرگ کے مطابق یہ پلان سوشل نیٹ ورک کی دنیا کو ایک نئی سمت میں گامزن کرے گا، یہ پراجیکٹ 2020 تک مکمل کرلیا جائے گا۔