میرے انٹرویو کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، ریما خان

Last Updated On 29 January,2019 06:32 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی فلمی اداکارہ ریما خان نے اپنے سے منسوب بیان کہ "انہیں ایک ساتھی اداکارہ کی جانب سے زہر دیکر ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی" کی تردید کر دی ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ زہر دیکر ہلاک کرنے کی کوشش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ریما خان نے مزید بتایا کہ میں نے جس صحافی کو انٹرویو دیا میں اس کو جانتی بھی نہیں ہوں ایک سینئر صحافی کے کہنے میں نے انٹرویو دیا لیکن مجھے افسوس ہو رہا ہے میرے انٹرویو کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا ہے میں نے اپنے انٹرویو میں ایسا کوئی بیان نہیں دیا، اس میں کوئی صداقت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ایک جھوٹی خبر کو بڑھا چڑھا کر چلایا گیا۔

آخر پر ریما خان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ میں نے انٹرویو دیا اور میرے انٹرویو کو غلط رنگ اور غلط انداز کے ساتھ پیش کیا گیا ۔