جنیوا: (دنیا نیوز) سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق جھولتے ہوئے سونے سے بچوں کے ساتھ بڑوں کو بھی بہتر نیند آتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح یادداشت پر بھی بہتر نتائج مرتب ہوتے ہیں۔
بہترنیند پر سوئٹزرلینڈ کے ماہرین کی نئی تحقیق، جھولتے ہوئے بستر پر سونے سے نیند میں بہتری آتی ہے۔ ماہرین صحت کا تحقیق کے بعد نیا دعویٰ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جھولتے ہوئے بستر کی آزمائش 18 افراد پر کی گئی۔ تحقیق میں پتا چلا کہ جھولنے سے دماغ میں چلنے والی برقی لہریں آہستہ ہو جاتی۔
یونیورسٹی آف جنیوا کے محققین اس نتیجے پر پہنچے کہ تجربے میں شامل تمام افراد کو عام بستر پر سونے کے مقابلے میں انہیں اس جھولتے ہوئے بستر پر زیادہ گہری نیند آئی۔
سائنس دانوں کے مطابق جھولنے سے زیادہ دیر تک دماغ میں چلنے والی برقی لہریں آہستہ ہو جاتی ہیں جس سے گہری نیند آتی ہے اور یادداشت بھی بہتر ہو جاتی ہے۔