مٹھاس کا زیادہ استعمال جگر کی کئی بیماریوں کا باعث، ماہرین

Last Updated On 25 January,2019 01:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مٹھاس کا زیادہ استعمال ذیابیطس کے علاوہ جگر کی کئی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

 

طبی جریدے دی جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ایک تحقیق کے مطابق میٹھے مشروبات اور غذاؤں کا حد سے زیادہ استعمال جگر پر چربی بڑھانے کا باعث بنتا ہے جس کے نتیجے میں امراض قلب، ذیابیطس ٹائپ ٹو، جگر کے کینسرجیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔