لاہور: (روزنامہ دنیا) ہر انسان کو ایک مخصوص مقدار میں پانی پینے کی ضرورت ہوتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی پیتے ہوئے ہم بعض اوقات کچھ غلطیاں کر جاتے ہیں جو ہمیں نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
مرغن غذاؤں پر مشتمل کھانا کھانے کے بعد پانی پینے سے گریز کریں۔ اس وقت پیا جانے والا پانی غذا کو ہضم کرنے والے گیسٹرک جوس کے اثر کو کم کردیتا ہے جس سے غذا ہضم ہونے میں مشکل پیش آتی ہے۔
ایک وقت میں بہت سارا پانی پی لینا تھوک کو پتلا کر دیتا ہے جس سے غذا کو ہضم کرنے کا عمل آہستہ ہوجاتا ہے۔ مزید برآں سخت ورزش کرتے ہوئے بہت سارا پانی پینے سے گریز کریں، یہ آپ کو سر درد، متلی اور چکر میں مبتلا کرسکتا ہے۔ یہ بھی دھیان رہے کہ مصالحہ دار اشیا کھانے کے بعد ہم جلن زائل کرنے کیلئے پانی پیتے ہیں، لیکن یہ ان مالیکیولز کو اور تیز کرتا ہے جو ہماری زبان پر جلن پید ا کرتے ہیں۔