لاہور: (روزنامہ دنیا) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 1850 سے رکھے گئے موسمی ریکارڈ کے بعد سے دنیا اب تک کی گرم ترین دہائی کے عین وسط میں ہے۔
میٹ آفس کی پیش گوئی کے مطابق صنعتی دور سے قبل کی نسبت آئندہ 5 برسوں میں ہر سال درجہ حرارت اوسطاً ایک سینٹی گریڈ تک بڑھے گا۔ اگلے 5 برسوں میں ممکن ہے کہ ایک سال ایسا بھی آئے جس میں عالمی درجہ حرارت اوسطاً 1.5 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے۔
اگر اعداد و شمار درست ثابت ہوتے ہیں تو 2014 سے 2023 کی دہائی دنیا میں گزشتہ 150 سالوں میں گرم ترین دہائی ہو گی۔