سبزیاں کھا کر اداسی اور ٹینشن کو دور بھگائیں

Last Updated On 11 February,2019 11:48 am

لندن: (روزنامہ دنیا) غذا اور دماغی صحت کا براہِ راست تعلق ہوتا ہے اور اب نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سبزیوں کے جہاں بے حساب فائدے ہیں وہیں یہ ہری نعمتیں اور فائبر والی غذائیں ڈپریشن، اداسی اور دماغی تناؤ دور کرنے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

نئی تحقیق کرنیوالے یونیورسٹی آف مانچسٹر کے پروفیسر جوزف فرتھ کا کہنا ہے کہ اچھی بات یہ ہے کہ جو غذائیں ڈپریشن کم کرتی ہیں وہ چربی کم کرنے اور وزن گھٹانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں، غذا میں معمولی تبدیلی سے دماغی و اعصابی صحت میں بہتری ہوسکتی ہے۔

محقیقین کو خوش اور پرامید رہنے والوں کے خون میں ایک نامیاتی مرکب کیروٹینائڈ کی بلند سطح ملی ہے۔ کیروٹینائڈ کو عام طور پر بیٹاکیروٹین  کے نام سے جانا گیا ہے۔ یہ ایک سرخی مائل گندھکی رنگ دارعنصر ہے جو سبز پتے دارسبزیوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ نامیاتی مرکب جسم میں ایک طاقتوراینٹی آکسیڈنٹ کی طرح کام کرتا ہے جو اینٹی آکسیڈنٹ انسان کو افسردگی یا ذہنی دباؤ کی کیفیت میں آرام پہنچانے کے کام آتا ہے۔ اسی لئے سبزیاں کھانے سے دماغ آسودہ اور مطمئن رہتا ہے۔