روبوٹ کا 3 ٹن وزنی جہاز کو 30 فٹ تک کھینچنے کا حیرت انگیز مظاہرہ

Last Updated On 25 May,2019 09:02 am

روم: (روزنامہ دنیا) اٹلی میں چار ٹانگوں والے روبوٹ کا 3 ٹن وزنی جہاز کو 30 فٹ تک کھینچنے کا حیرت انگیز مظاہرہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ کے محققین کا تیار کردہ  HyQReal  نامی چار ٹانگوں والا روبوٹ بھاری بھرکم وزن اٹھانے اور چیزوں کو کھینچنے میں مہارت رکھتا ہے۔

اس روبوٹ کا اپنا وزن 280 پونڈ ہے اور اس نے 3 ٹن وزنی جہاز کو 30 فٹ تک کھینچنے کا حیرت انگیز مظاہرہ کیا۔ اس معرکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس حیرت انگیز روبوٹ کی طاقت پر دلچسپ تبصروں میں مصروف ہیں۔