واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) ویٹر، ڈرائیور، کھلاڑی اور اینکر کے بعد دنیا میں لکھاری روبوٹ کی آمد بھی ہوگئی۔
یہ روبوٹ نہ صرف کسی لفظ کو دیکھ کر اسے لکھ سکتا ہے بلکہ اس لفظ کو دوسری زبانوں میں نقل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، جدید ٹیکنالوجی کا حامل یہ روبوٹ سکیچنگ بھی بخوبی کر لیتا ہے اور کسی بھی تصویر کی ہو بہو کاپی بنا سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس روبوٹ سے نوٹس لینے اور سکیچنگ کرانے میں بھرپور مدد لی جاسکتی ہے۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے دیکھ کر صارفین پسند کیساتھ حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔