کیا ہمارا جسم کچھ عرصے بعد بالکل نیا ہو جاتا ہے؟

Last Updated On 30 May,2019 04:02 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) کیا آپ جانتے ہیں ہمارے جسم کے تمام خلیات کچھ عرصے بعد تحلیل ہو کر نئے سرے سے بننا شروع ہو جاتے ہیں، ہمارا جسم آج سے 10 سال قبل جیسا تھا آج اس سے بالکل مختلف ہو گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے جسم کے تمام اعضا کے خلیات ایک خود کار نظام کے تحت پرانے ہو کر ٹوٹتے جاتے ہیں اور ان کی جگہ نئے خلیات لیتے جاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہمارے جسم کے مختلف حصے مخصوص عرصے بعد بالکل نئے ہو جاتے ہیں۔ ہمارے سر کے بال 2 سے 7 سال کے اندر ٹوٹتے جاتے ہیں اور ان کی جگہ بالکل نئے بال آ جاتے ہیں۔

ہمارے پاتھ پاؤں کے ناخنوں کی عمر 6 ماہ ہے، 6 ماہ بعد نئے ناخن پرانے ناخنوں کی جگہ لے لیتے ہیں۔ ہمارے خون کے سرخ خلیات ہر 4 ماہ بعد نئے خلیوں سے تبدیل ہو جاتے ہیں۔ ہمارے جسم کی ہر ہڈی 10 سال بعد تبدیل ہو کر نئی بن جاتی ہے۔

ہمارے ڈھانچے کے تمام عضلات ہر 15 سال بعد نئے ہو چکے ہوتے ہیں، جسم میں موجود خلیے بذات خود نئے سرے سے تشکیل پانے میں 2 سے 4 ہفتے کا وقت لیتے ہیں۔ ہمارے دماغی نیورونز کبھی تبدیل نہیں ہوتے اور پیدائش سے لے کے موت تک یکساں رہتے ہیں۔