سٹیرائڈز کا استعمال مردوں کو تولیدی صلاحیت سے محروم کر سکتا ہے، تحقیق

Last Updated On 30 May,2019 04:02 pm

لندن: (ویب ڈیسک) طبی ماہرین نے تحقیق کی ہے کہ پٹھوں کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات (سٹیرائڈز) مردوں کے جسم میں موجود ہارمونز پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں چھپنے والی طبی رپورٹ کے مطابق دلکش نظر آنے کی جستجو میں کیے جانے والے اقدامات اور گنجے پن کے خاتمے کے لیے دواؤں کے استعمال کا اثر تولیدی صلاحیت پر پڑ سکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ماننا ہے کہ ایسی دواؤں کے استعمال سے تولیدی عمل میں مشکلات درپیش رہتی ہیں۔

پروفیسر ایلن پیکی کا کہنا ہے کہ مرد پرکشش نظر آنے کے غرض سے ورزش کرتے ہیں لیکن ادویات کے استعمال سے ان کی بچے پیدا کرنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے۔ اینابولک سٹیرائڈز دماغ کے پیچوٹری غدود پر اثر انداز ہوتے ہیں، جس سے لگتا ہے کہ خصیوں کی کارکردگی بہت بڑھ گئی ہے۔ ایسے میں یہ غدود ایف ایس ایچ اور ایل ایچ ہارمونز بنانا چھوڑ دیتا ہے اور سپرم کی افزائش کے لیے یہ ہارمونز نہایت کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔