اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک پرپابندی کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس جاری کردیا گیا، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریماکس دیئے کیوں نا پی ٹی اے کے خلاف کارروائی شروع کی جائے۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے موبائل ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف شہری کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار نے ٹک ٹاک پابندی ختم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ پی ٹی اے نے 9 اکتوبرکو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر پریس ریلیزز کے ذریعے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی۔
عدالت نے ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف دائردرخواست میں پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پی ٹی اے کے سینئرافسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔